لاہور( کامرس رپورٹر)لاہور ٹیکس بار کے سینئر ممبر وسابق چیئرمین سیلز ٹیکس ریفنڈز کمیٹی طارق محمود میو نے کہا حکومت سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنائے۔ ایف بی آر ٹیکس نیٹ بڑھانے کے دعوے اور نعرے لگاتا ہے لیکن رجسٹریشن کا عمل اتنا مشکل بنا دیا گیا ہے۔ تین تین بار پراسیس کرانے کے باوجود سیلز ٹیکس میں مینو فیکچررز اور ٹریڈرز کی رجسٹریشن نہیں ہوتی۔ آگاہی ورکشاپ سے خطاب میںکہا اگر ایف بی آر اپنے نظام میں بہتری لائے ، ٹیکسز کی تعداد اور شرح کو کم کیا جائے تو ریونیو شارٹ کو موجودہ ٹیکس دہندگان ہی پورا کر سکتے ہیں۔ سیلز ٹیکس میں فراڈ کی باتیں کی جاتی ہیں۔
حکومت سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنائے : طارق محمود میو
Nov 21, 2024