لاہور( کامر س رپورٹر) بڑے نان فائلرز اور قابل ٹیکس آمدن کم ظاہر کرنیوالے لاکھوں افراد فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ریڈار پر آگئے۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق ملک میں ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائی کیلئے ہوم ورک جاری ہے اور بڑے نان فائلرز اور قابل ٹیکس آمدن کم ظاہر کرنے والے لاکھوں افراد ریڈار پر ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ نان فائلرز اور کم ٹیکس دینے والوں کا ڈیٹا فیلڈ فارمیشنز کے ساتھ شیئر کیا جائے گا اور چیئرمین ایف بی آر کی منظوری سے ٹیکس نادہنگان کو نوٹسز جاری کئے جائیں گے۔ اس حوالے سے قیمتی پراپرٹی، گاڑیوں، بینک بیلنس اور کریڈٹ کارڈز کے استعمال کی بنیاد پرڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے جبکہ بیرون ملک سفر، صحت اور تعلیم کی مہنگی سہولیات کے استعمال کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے۔اس سال 20 لاکھ سے زیادہ افراد نے گوشواروں میں قابل ٹیکس آمدن صفر ظاہر کی ہے۔
ٹیکس چوروں کیساتھ سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی:ذرائع
Nov 21, 2024