کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ تنزلی کا شکار ،ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ96ہزار700پوائنٹس کی تاریخی سطح کو چھونے کے بعد مندی کی لپیٹ میں آگئی اور انڈیکس300پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس95ہزار800پوائنٹس سے کم ہو کر 95 ہزار 500 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو 4ارب روپے سے زائد کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔مندی کے باعث 55.04 فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان سٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز100انڈیکس میں310پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 95 ہزار 856 پوائنٹس سے کم ہوکر95ہزار546پوائنٹس ہو گیا۔ اسی طرح104پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 29 ہزار 682 پوائنٹس سے گھٹ کر29ہزار578پوائنٹس پربند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس61ہزار205پوائنٹس سے کم ہو کر61ہزار182پوائنٹس پرآگیا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز37ارب روپے مالیت کے 1ارب13کروڑ84لاکھ حصص کے سودے ہوئے۔