انتشار پھیلانے والوں اور ہمارا کوئی موازنہ نہیں:سیف الملوک کھوکھر 

Nov 21, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن لاہورکے صدر ورکن قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری و صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر ، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان، نگہت شیخ ، چوہدری شہباز اور صبغت اللہ سلطان سمیت دیگرنے کہا فساد اور انتشار پارٹی سمیت کسی کو بھی دارالحکومت میں تماشا لگانے اور انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انتشار پھیلانے والوں اور ہمارا کوئی موازنہ نہیں۔ پی ٹی آئی کی سیاست فساد کی سیاست ہے۔ پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا پنجاب کے لوگوں نے کسی بھی کال پر ان کو رسپانڈ نہیں کیا۔

مزیدخبریں