حکومت فلسطینیوں کیلئے ہیلتھ پروفیشنلز غزہ بھیجنے میں اپنا کردار ادا کرے:پروفیسر حنیف میاں

Nov 21, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) جنرل ہسپتال میں آرتھو ڈیپارٹمنٹ اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پروفیسر محمد حنیف میاں، پروفیسر خالد کاظمی، صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر حسیب تھند، جنید میو اور خالدہ تبسم سمیت ہیلتھ پروفیشنلز بڑی تعداد میں موجود تھے۔ شرکاء نے حکومت سے تعاون کا مطالبہ کرتے ہوئے طبی عملہ فلسطین بھیجنے کا اعلان کیا۔ شرکاء نے فلسطین پر جاری اسرائیلی بربریت اور مظالم کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا فلسطین میں ہزاروں بے گناہ سویلینز کیساتھ ساتھ 5 سو سے زائد ہیلتھ پروفیشنلز کو بھی شہید کیا جا چکا ہے۔ حکومت فلسطینیوں کیلئے ہیلتھ پروفیشنلز کو غزہ بھیجنے میں اپنا کردار ادا کرے۔پریس کانفرنس کے شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین میں جنگی قوانین کی کھلی خلاف ورزی جاری ہیں۔ ہم فلسطینی بھائیوں کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔

مزیدخبریں