پرائس کنٹرول، صفائی و جانوروں کے انخلاء کیلئے ضلعی انتظامیہ لاہور کی کارروائیاں 

لاہور(خبرنگار) پرائس کنٹرول، صفائی و جانوروں کے انخلاء کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ لاہور کی کارروائیاں جاری۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے یکم نومبر تا 19 نومبر 4966 انسپکشنز کیں گئیں ہیں اور 71 مقدمات کا اندراج اور 8 مقامات سیل جبکہ 79 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ہیں۔1387 خلاف ورزیوں پر 76 لاکھ 10 ہزار 911 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ فاطمہ ارشد نے کہا تحصیل کینٹ میں جھگیوں کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے ۔ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کو صفائی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن