لاہور(خبرنگار)دفتر محتسب پنجاب میں شکایت کنندگان نے سرکاری زمینوں اور گزرگاہوں پر ناجائز قبضے سے متعلق شکایات درج کرائی تھیں۔ ان درخواستوں کا فوری طور پر جواب دیتے ہوئے دفتر محتسب پنجاب نے صوبائی محکمہ جات کو کارروائی کی ہدایت کی، جس کے نتیجے میں 42 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 11551کنال قیمتی سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی گئی۔ اس کے علاوہ دفتر محتسب پنجاب کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں مختلف علاقوں کے 2 درخواست گزاروں کو ماہانہ مالی امداد کی مد میں 17 لاکھ 12 ہزار روپے کی ادائیگی کی گئی۔ جبکہ 3 درخواست گزاروں کو ان کے زیر التواء واجبات (ماہانہ گرانٹ اور میرج گرانٹ) کی مد میں 14 لاکھ 26 ہزار روپے ادا کیے گئے۔ مزید برآں 13 درخواست گزاروں کو تعلیمی وظائف کی مد میں 5 لاکھ 62 ہزار روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔؎