بجلی چوروں کیخلاف کومنگ آپریشن 806 افرادکو پکڑلیا ،محکمہ کے اہلکارملوث

Nov 21, 2024

لاہور (نیوز رپورٹر) ایڈیشنل ایس ای ڈیفنس ڈویژن لیسکو انجینئر پیر سید حماد حسن شاہ نے  بمعہ ایس ڈی اوز و دیگر اہلکاروں کے ہمراہ پورے ڈویژن میں بجلی چوروں کیخلاف کومنگ آپریشن کرتے ہوئے 806 کو پکڑ کر لیا جو مین تاروں کو کنڈے۔ میٹر ٹمپر اور دیگر مختلف جدید طریقوں سمیت مقامی عملے کی ملی بھگت سے بجلی چوری کر رہے تھے اور محکمے کو ماہانہ لاکھوں روپے کا خسارہ پہنچا رہے تھے۔ ڈیٹکشن بل کی مد میں 7 لاکھ 5 ہزار یونٹس ملزمان کو چارج کیے گئے جن کی مالیت 4 کروڑ 93 لاکھ روپے بنتی ہے اور 306 بجلی چوروں کے خلاف الیکٹرک ایکٹ کے تحت  مقامی تھانوں میں مقدمات درج کروا دیئے گئے۔ سید حماد حسن شاہ کے مطابق بجلی چوروں اور انکی معاونت کرنے والوں کے خلاف شکنجہ کس لیا ہے اگر کوئی ملازم اس گھناونے جرم میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ تادیبی کاروائی کی جائے۔

مزیدخبریں