لاہور (لیڈی رپورٹر)لاہور تعلیمی بورڈنے ہر سال کی طرح اس سال بھی انٹر میڈیٹ کے مختلف مضامین کے پرچوں کی مارکنگ کرنیوالے ہزاروں اساتذہ کے کروڑوں روپے جاری نہیں کیے۔ انٹر پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے نتائج آئے ہوئے 3 ماہ گزر گئے لیکن مارکنگ کرنیوالے اساتذہ کو معاوضہ ادا نہیں کیا۔ انٹر کے پرچوں کی مارکنگ اساتذہ جون جولائی کے موسم میں ناکافی سہولیات والے تنگ و تاریک کمروں میں شکستہ کرسیوں اور بنچوں پر بیٹھ کر کرتے ہیں۔ جو اساتذہ نامساعد حالات کے باوجود مارکنگ کرتے ہیں انھیں بروقت معاوضہ ادا نہ کر کے دل برداشتہ کیا جاتا ہے۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ اگر انہیں مارکنگ کا معاوضہ جلد ادا نہ کیا گیا تو وہ اگلی بار مارکنگ ڈیوٹی نہیں کرینگے۔
لاہور بورڈ: انٹر میڈیٹ پیپرمارکنگ اساتذہ تاحال معاوضہ سے محروم
Nov 21, 2024