لاہور(لیڈی رپورٹر ) سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق ،صدروسطی پنجاب نازیہ توحید، صدر لاہور عظمی عمران نے باجوڑ کے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل صوفی محمد حمید کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا صوفی محمد حمید کی ٹارگٹ کلنگ حکومت اور امن و امان قائم کرنیوالے اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں اور حکومت ہر دہشت گردی واقعے کے بعد حکومت بیان بازی سے کام لیتی ہے۔