لاہور(نیوز رپورٹر) قائد لا کمپنی کا قاسم علی شاہ فانڈیشن کا دورہ ، وفد میں سابق کواڑڈنیٹر پاکستان بار کونسل محمد مدثر چوہدری ، مجتبیٰ حیدر، علی عثمان، انجم اقبال اور عبدالمنان ایڈووکیٹس شامل تھے۔ قاسم علی شاہ کی طرف سے فاؤنڈیشن کا وزٹ کروایا گیا اور جیل میں موجود لا وارث قیدیوں کے حوالے سے بات کی گی کہ اس پر قاسم علی شاہ فائونڈیشن کا ایک ونگ خصوصی کام کر رہا ہے۔جس میں قائد لا کمپنی نے غریب افرادکی مفت قانونی امداد کا اعلان کیا۔ قاسم علی شاہ نے قائد لا کمپنی کی ملک خدمات کو سراہا اور بتایا کہ آپ ہمارا ہمیشہ سے حصہ ہیں اور ملک کا سرمایہ ہیں۔
قائد لا کمپنی کا قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کا دورہ،جیل میں لا وارث قیدیوں پرگفتگو
Nov 21, 2024