لاہور (لیڈی رپورٹر ) چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل و انسپکشن ٹیم بریگیڈیر (ر) بابر علاؤالدین نے پنجاب دانش سکول اینڈ سینٹر آف ایکسیلینس اتھارٹی آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر دانش سکولز اینڈ سینٹر آف ایکیلنس اتھارٹی نے دانش سکولز کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایاکہ دانش سکولز پنجاب کے پسماندہ اور کم تعلیم یافتہ علاقوں میں قائم کئے گئے تاکہ ان علاقوں کے ہونہار بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم دی جاسکے۔ بریگیڈئیر (ر) بابر علاؤالدین نے دانش سکولز کی کارکردگی اور طلباء و طالبات کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں اچھے نتائج کو سراہا۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق 2010 میں دانش سکولز کی صورت میں لگایا گیا پودا اب تن آور درخت بن چکا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے کہ غریب کے بچوں کو تعلیم فراہم کرکے انہیں ملک کا کارآمد شہری بنایا جائے اور دانش سکولز یہ کام بخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔
چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل کادورہ پنجاب دانش سکول اینڈ سینٹر آف ایکسی لینس اتھارٹی
Nov 21, 2024