لاہور(نیوز رپورٹر)وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر جیل ریفارمز ایجنڈا پر عملدرآمد جاری ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کی جیلوں میں ڈے کئیر سینٹرز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین ٹاسک فورس رانا منان خان کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں جیل ریفارمز بارے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن عاصم رضا، اے آئی جی پریزن ڈاکٹر قدیر عالم اور ایڈیشنل سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس نے شرکت کی۔
جیل ریفارمز ایجنڈا پر عملدرآمد جاری ،ڈے کئیر سینٹرز بنانے کا فیصلہ
Nov 21, 2024