سپیکرپنجاب اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس ،عوامی تحفظ ، شکایات کیلئے سب کمیٹی تشکیل 

Nov 21, 2024

لاہور(خصوصی نامہ نگار) سپیکر احمد خان کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے لاء ریفارمز اور تفویض کردہ قانون سازی کا اہم اجلاس پنجاب اسمبلی میں ہوا۔اجلاس میں پولیس احتساب، نگرانی کے نظام، اور قانون سازی کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر غورکیا گیا۔ ایم پی اے امجد علی جاوید کی سربراہی میں ایک سب کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو صوبائی کمیشن کے قیام کی نگرانی کرے گی۔کمیٹی شرکاء نے متفقہ طور پر صوبائی اور ضلعی سطح پر عوامی تحفظ اور شکایات کمیشنز کے عدم قیام پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کمیشنز پولیس آرڈر 2002 کے تحت ایک قانونی تقاضہ ہیں لیکن 22 سال گزرنے کے باوجود ان پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔ کمیٹی نے حکومت کو 2 ہفتوں میں صوبائی عوامی تحفظ اور شکایات کمیشن قائم کرنے کی ہدایات دیں۔ جمہوریت میں منتخب ارکان، وزراء، عوام کو جواب دہ ہیں۔ 

مزیدخبریں