ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی کتاب ’’داستان عزم‘‘ کا چوتھا ایڈیشن شائع 

Nov 21, 2024

 لاہور (کلچرل رپورٹر) محسن پاکستان، فخر عالم اسلام، پاکستان سے لازوال محبت رکھنے والے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خودنوشت سوانح عمری  ’’داستان عزم‘‘ کا چوتھا ایڈیشن شائع ہو گیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان واحد پاکستانی ہیں جن کو2بار ملک کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’’نشان امتیاز‘‘ اور ایک بار ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔ آپ نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا پورے عالم اسلام اور بالخصوص پاکستانی قوم کو آپ پر بجاطور پر فخر ہے۔

مزیدخبریں