پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی ، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب میں معاہدہ طے 

Nov 21, 2024

 لاہور(نیوز رپورٹر) تیزاب گردی کے شکار افراد کے حقوق اور تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی نے دفتر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے ساتھ ’’نئی زندگی پروگرام‘‘ میں رجسٹررڈ تیزاب گردی کے شکار افراد کو جامع قانونی معاونت فراہم کرنے کیلئے اشتراک کیا۔ یہ اشتراک تیزاب گردی کے شکار افراد کو مفت قانونی کارروائی اور وکیل استغاثہ کی معاونت فراہم کرنے کیلئے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے دفتر میں منعقدہ با وقار تقریب میں وی سی پی  پی اے جہاں آراء وٹو کی سربراہی میں باضابطہ طور پرسی ای او، پی ایس پی اے علی شہزاد اور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب، سید فرحاد علی شاہ کے مابین ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔ نئی زندگی پروگرام، پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی جانب سے تیزاب گردی کے متاثرین کیلئے پاکستان میں پہلی دفعہ حکومت کی جانب سے شروع کیا گیا قدم ہے۔ 

مزیدخبریں