بڑے نان فائلرز اور قابل ٹیکس آمدن کم ظاہر کرنیوالے لاکھوں افراد راڈار پر آگئے 

Nov 21, 2024

بڑے نان فائلرز اور قابل ٹیکس آمدن کم ظاہر کرنیوالے لاکھوں افراد راڈار پر آگئے اسلام آباد (آئی این پی )بڑے نان فائلرز اور قابل ٹیکس آمدن کم ظاہر کرنے والے لاکھوں افراد فیڈرل بورڈ آف ریونیو  (ا یف بی آر) کے ریڈار پر آگئے۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق ملک میں ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کیلئے ہوم ورک جاری ہے اور بڑے نان فائلرز اور قابل ٹیکس آمدن کم ظاہر کرنے والے لاکھوں افراد ریڈار پر ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ نان فائلرز اور کم ٹیکس دینے والوں کا ڈیٹا فیلڈ فارمیشنز کے ساتھ شیئر کیا جائے گا اور چیئرمین ایف بی آر کی منظوری سے ٹیکس نادہنگان کو نوٹسز جاری کیئے جائیں گے۔اس حوالے سے قیمتی پراپرٹی، گاڑیوں، بینک بیلنس اور کریڈٹ کارڈز کے استعمال کی بنیاد پرڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے جبکہ بیرون ملک سفر، صحت اور تعلیم کی مہنگی سہولیات کے استعمال کا ڈیٹا بھی اکھٹا  کیا جا رہا ہے۔اس سال 20 لاکھ سے زیادہ افراد نے گوشواروں میں قابل ٹیکس آمدن صفر ظاہر کی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹیکس چوروں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔وزیراعظم ٹیکس نادہندگان کیخلاف ایکشن تیز کرنے کی پہلے ہی ہدایت کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں