لاہور(نیوز رپورٹر) ایف آئی اے نے کروڑوں روپے کے مالی فراڈ میں ملوث بنک ملازمین سمیت 4 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ ایک ملزم کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد سہیل کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ فنڈز کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے خورد برد کئے۔