کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان کا تاریخ میں پہلی بار چار نئے بحری جہاز بیرون ملک سے آرڈر کا فیصلہ کر لیا گیا۔ جہاز آرڈر طے کرنے کیلئے پی این ایس سی ٹیم رواں ہفتے چین روانہ ہو رہی ہے۔ بیشتر رقم پاکستانی روپے میں ادا ہو گی۔ پہلا جہاز تقریبا 1 سال بعد مل سکتا ہے، دیگر بعد میں دستیاب ہوں گے۔ حکام نے یہ بھی بتایا کہ پی این ایس سی کارگو ترسیل صلاحیت 40 فیصد بڑھ جائے گی۔ دو پرانے جہاز 8 ارب روپے میں بیچنے کیلئے بولیاں طلب کر لی گئی ہیں اور مارچ تک فروخت مکمل ہو گی۔
تاریخ میں پہلی بار 4 نئے کارگو بحری جہاز چین سے منگوانے کا فیصلہ
Nov 21, 2024