پشاور(آئی این پی )خیبر پی کے میں خناق کا مرض خطرناک صورت اختیار کرگیا، جس سے متاثرہ 26 بچے جاں بحق ہو گئے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں رواں سال 380 بچے خناق سے متاثر ہوئے ۔حکام کا کہنا ہے کہ مرض خناق میں پشاور سرفہرست ہے، جہاں سب سے زیادہ 12 بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔