نیویارک(آئی این پی)پاکستان نے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں توسیع کی تجاویز مسترد کردیں۔ یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرم نے بین الاحکومتی مذاکراتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کے تحت مستقل ارکان میں توسیع کی تجاویز کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں مزید 6 ارکان کی شمولیت سے منصفانہ علاقائی نمائندگی متاثر ہوگی، سلامتی کونسل کے غیرمستقل ارکان کی تعداد کو بڑھا کر 27 تک کیا جائے، سلامتی کونسل کے غیرمستقل ارکان نے ہمیشہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ او آئی سی، عرب گروپ، ایشیا اور لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ ناانصافی ختم کی جائے، ترقی پذیرممالک کوسلامتی کونسل میں زیادہ نمائندگی دی جانی چاہیے۔منیر اکرم نے مزید کہا کہ اصلاحات کے فیصلے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے درمیان وسیع اتفاق رائے کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔
سلامتی کونسل مستقل ارکان میں توسیع کی تجاویز کو مسترد کرتے ہیں: منیر اکرم
Nov 21, 2024