لاہور (نامہ نگار) چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ڈاکوؤں نے ہربنس پورہ میں بشارت کے گھر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر 5 لاکھ 98 ہزار روپے زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، لیاقت آباد میں ناصر اور اس کی فیملی سے ساڑھے4 لاکھ روپے، طلائی زیورات اور موبائل فون، گلشن اقبال میں تنویر سے 80 ہزار روپے موبائل فون، ڈیفنس میں قادر سے گن پوائنٹ پر 60 ہزار روپے موبائل فون،گلبرگ میں اللہ دتہ سے 50 ہزار روپے موبائل فون، لٹن روڈ طیب سے 21ہزار روپے اور موبائل فون، زوہیب سے 15ہزار اور موبائل فون، گرین ٹاؤن میں سعید سے 10 ہزار موبائل فون، اسلام پورہ شعیب سے 7 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ چوروں نے شیرا کوٹ فرہاد کے گھر کے تالے توڑ کر 5 لاکھ روپے زیورات اور دیگر سامان چوری کرلیا۔ گلشن راوی، جوہر ٹاؤن اور ڈیفنس سے 3 کاریں، اچھرہ سے رکشہ جبکہ داتا دربار، کاہنہ، فیکٹری ایریا، باٹا پور، ٹبی سٹی، مانگا منڈی، پرانی انارکلی، اسلام پورہ اور شادمان سے9 موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔