اسلام آباد(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے توہین الیکشن کمشن کیس کی سماعت کے دوران استدعا کی کہ معافی تلافی کردی جائے۔ الیکشن کمشن میں فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمشن کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمشن نے کی جس میں سابق وفاقی وزیر پیش ہوئے۔فواد چودھری نے کمیشن کے سامنے پیش ہو کر کہا کہ میں نے تینوں کیسز میں معافی مانگ لی ہے، میں نے کیسز میں معافی نامہ بھی جمع کرایا ہے جس پر ممبر کے پی کے جسٹس اکرام اللہ نے کہا کہ آج تو چارج فریم کرنا ہے، فواد چودھری نے استدعا کی کہ سر معافی تلافی کر دیں۔ممبر کمیشن نے کہا کہ آپ باہر جا کر وہی بات کر رہے ہیں یا فرق پڑ گیا؟ جس پر فواد چودھری نے جواب دیا کہ آج کل آپ توجہ میں نہیں، آپ اوروں کی باتیں بھول جاتے ہیں میری یاد رکھتے ہیں۔ممبر کمیشن نے کہا کہ اس کیس میں گواہ تو آئے ہیں وہ اپنی حاضری لگا دیں، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
سر، معافی تلافی کر دیں فواد چوہدری کی توہین الیکشن کمشن کیس میں استدعا
Nov 21, 2024