احتجاج پر امن ہے تو اسلام آباد انتظامیہ سے اجازت کیوں نہیں لی: شیری رحمان

اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) نائب صدر پیپلز پارٹی و سینیٹر  شیری رحمان نے تحریک انصاف کے احتجاج پر ردعمل میں کہا کہ تحریک انصاف کا احتجاج پر امن ہے تو اس کی اسلام آباد انتظامیہ سے اجازت کیوں نہیں لی گئی؟۔  الٹا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے نمٹنے کی حکمت عملی بنائی جا رہی ہے، یہ کسی بھی حوالے سے پرامن سیاسی احتجاج اور اجتماع کا ارادہ نہیں رکھتے۔ خیبر پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت ایک بار پھر اسلام آباد پر یلغار کی تیاری میں مصروف ہے، جبکہ خیبر پی کے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔

ای پیپر دی نیشن