لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز وژن کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد کْل 298 پوزیشنز پر تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے 7 سپرنٹنڈنٹ، 15 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور 2 ماہر نفسیات کا تبادلہ کیا گیا۔ اسی طرح انسپکٹریٹ آف پریزن سے 7 آفس سپرنٹنڈنٹ، 29 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ، 40 چیف وارڈز، 30 ہیڈ وارڈرز اور 150 وارڈرز کے تبادلے کی منظوری دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سپرنٹنڈنٹ جیل ثاقب نذیر کو AIG انڈسٹریز انسپکٹریٹ آف پریزن تعینات کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اشتیاق احمد گل کو پرنسپل پنجاب پریزن سٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ لاہور، اختر اقبال سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل گجرات، محمد آصف عظیم سپرنٹنڈنٹ جوینائل جیل فیصل آباد، محمد ارشد کورس کمانڈنٹ پنجاب پریزن سٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال، رسول بخش سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر، نازک شہزاد سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ، سہیل نبی گل ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل گوجرانولہ، احمد صدیقی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ہائی سکیورٹی پریزن ساہیوال، حافظ محمد قمر عباس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ انسپکٹریٹ آف پریزن پنجاب، نعمان الیاس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ڈی جی خان، اصغر علی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ریجنل آفس فیصل آباد، محمد ثاقب الٰہی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد، مشتاق احمد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ، راؤ ندیم اقبال ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملتان، شوکت علی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی، سید اسد کامران واجد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ملتان، محمد اصغر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لودھراں، محمد افتخار نعیم ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ریجنل آفس لاہور، عرفان علی چھینا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل ڈسٹرکٹ جیل لیہ، جاوید اقبال ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل لیہ، عمران اشرف ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل ہائی سکیورٹی پریزن ساہیوال، سیدہ فاطمہ حسنین سائیکالوجسٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ اور نایاب جمشید کو سائیکالوجسٹ ڈسٹرکٹ جیل لاہور تعینات کیا گیا ہے۔