کراچی (کامرس رپورٹر) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے سے 2631 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت 800روپے اضافے سے 274300 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے سے 235168 روپے کی سطح پر آ گئی۔ علاوہ ازیںانٹربنک میں ڈالر 278 روپے پر برقرار رہا۔11پیسے اضافے سے اوپن مارکیٹ میں 278.99 روپے کا ہو گیا۔