اسلام آباد + لاہور (نمائندہ خصوصی + نیوز رپورٹر) باکو میں مختلف ممالک کے وزراء اور عالمی اداروں کے مندوبین پر مشتمل"کوپ"29 میں ٹرانسپورٹ اور ڈیجیٹل مڈل کوریڈور اینڈ بیانڈ کے لئے مختص دو روزہ سیشن میں پاکستان کے وفد کی قیادت وفاقی وزیر برائے مواصلات، نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے کی۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے گرین اربن ٹرانسپورٹ، الیکٹر ک وہیکلز اور رینیو ایبل انرجی جیسے منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، کیونکہ بڑے شہروں میں آبادی کے بڑھتے ہوئے دباؤ اور ائیر کوالٹی انڈیکس میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ ترقی پذیر ممالک میں خاص طور پر کلائمیٹ چینج اور سموگ جیسے نئے چیلنجز درپیش ہیں جس سے انسانی حیات متاثر ہو رہی ہے لہٰذا ہمیں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں زیادہ مائیکرو سطح تک کام کرنے کی ضرورت ہے۔
ترقی پذیر ممالک میںکلائمیٹ چینج اور سموگ جیسے چیلنجز درپیش : عبدالعلیم خان
Nov 21, 2024