بانی پی ٹی آئی دماغ لڑاتے تو جیل میں نہ ہوتے: فیصل واوڈا 

Nov 21, 2024

 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جیلیں گنڈا پور کی مرضی سے کھل رہی ہیں وہ آ رہے اور جا رہے ہیں، اگر احتجاج کی کال واپس ہو جاتی ہے تو میرے لئے سرپرائز نہیں ہو گا۔ اپیکس کمیٹی میں آرمی چیف نے کہا کہ احتجاج اور خونریزی میں فرق ہوتا ہے جو پی ٹی آئی کے سیاستدان سر پر کفن باندھنے کی باتیں کر رہے ہیں وہ پانچ پانچ پارٹیاں چھوڑ کر آئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی دماغ لڑاتے تو رہنماؤں کی باتوں میں نہ آتے تو جیل میں نہ ہوتے ، ان کی رہائی نہیں ہو رہی بلکہ ان کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔

مزیدخبریں