ملک کو درپیش بحرانوں سے نجات ن لیگ ہی دلائے گی: عارف سندھیلہ 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ  (ن) لیگ کی حکومت نے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا اور عوامی فلاح و بہبود کی خاطر برسر پیکار ہے۔ ماضی کی طرح اب بھی (ن) لیگ کی قیادت ہی ملک کو درپیش بحرانوں سے چھٹکارا دلائے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ ہم عوامی خدمت کیلئے پرعزم ہیں۔ بیرونی دنیا کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے، سرمایہ کاری کا فروغ اس کا واضح ثبوت ہے، ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کیلئے اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری کو وسعت دی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن