اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) عدالت عظمیٰ نے بجلی چوری میں ملوث میٹر سپروائزرکی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے۔ چیف جسٹس یحیٰ خان آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ریمارکس دیئے کہ اسی اہلکار کے علاقے میں 85 فیصد بجلی چوری ہوتی تھی، بجلی چوری اس اہلکار کی مرضی سے ہوتی تھی، اس کے سارے علاقے میں بجلی چوری ہو رہی تھی، جس پر ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا اس کی نوکری صرف میٹر کی حد تک تھی، ملزم کا کام بجلی چوری پکڑنا نہیں تھا، ملزم 6 ماہ سے جیل میں ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل شفقت عباسی نے موقف اپنایا کہ ملزم پر مجموعی طور پر 62 لاکھ کی بجلی چوری کا مقدمہ ہے۔
سپریم کورٹ نے بجلی چوری میں ملوث میٹر سپروائزر کی درخواست ضمانت خارج کر دی
Nov 21, 2024