ممبئی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے کہا ہے کہ حضور پاکؐ کی عزت دل میں ہونے کیلئے آپ کس قوم میں پیدا ہوئے وہ ضروری نہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کے مسلمان شوہر فہد احمد نے مہاراشٹرا کی ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ٹکٹ پر حصہ لیا ہے اور گزشتہ روز ریاستی اسمبلی کیلئے پولنگ ہوئی۔ سوارا بھاسکر نے بھی شوہر فہد احمد کی انتخابی مہم چلائی اور اس سلسلے میں وہ ممبئی میں ان کے انتخابی حلقے میں گھر گھر پہنچیں تو کہیں جلسے جلوس اور ریلیوں سے خطاب بھی کیا۔ اداکارہ نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مسلمان شوہر پر تنقید کرنے والوں کو سخت جواب دیا ہے۔
دل میں حضور پاکؐ کی عزت کیلئے کسی خاص قوم سے تعلق ضروری نہیں: بالی ووڈ اداکارہ
Nov 21, 2024