لاہور (خبر نگار) ایڈیشنل سیشن جج نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے مقدمے میں ملزم امیر فتح اور قیصر بٹ کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کر دیں۔ مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج نے کی۔ ملزم امیر فتح اور قیصر بٹ سخت سکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ سیشن کورٹ لاہور کی عدالت نے ملزموں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔