اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد سیکٹر ایف 14 اور 15 میں ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔عدالت عظمیٰ نے کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کی اپیل منظور کرلی۔ عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو دوبارہ معاملہ دیکھنے کی ہدایت کر دی۔جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 21 مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ تین رکنی بنچ کا حصہ جسٹس عائشہ ملک نے محفوظ شدہ مختصر فیصلہ سنایا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکٹر ایف 14 اور ایف 15 میں بیوروکریٹس اور اعلی عدلیہ کے ریٹائرڈ ججز کے پلاٹس کی اسکیم کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔کیس کا 6 ماہ بعد محفوظ شدہ فیصلہ سنایا گیا ہے۔
سپریم کورٹ: اسلام آباد ہائیکورٹ کا ججوں اور بیورو کریٹس کو پلاٹس الاٹمنٹ کا فیصلہ کالعدم
Nov 21, 2024