چین کے ساتھ جی ٹو جی مشترکہ تعاون میں مزید تیزی لانے کی ضرورت: احسن اقبال

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت ماڈل سپیشل اکنامک زونز  کے لیے جگہوں کی نشاندہی اور چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کے لیے پالیسی فریم ورک پر اجلاس میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کے حکام نے  بریفنگ دی۔ احسن اقبال نے کہا کہ چین کے ساتھ جی ٹو جی مشترکہ تعاون میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان چینی صنعتوں کو زمین فراہم کرے گا، جبکہ انفراسٹرکچر، مارکیٹ اور ان زونز کا انتظام وہ خود کریں گے۔ سب سے پہلے ماڈل صنعتی زونز کے لیے دستیاب زمین کی مقدار کا تعین کیا جائے اور ان زونز کے قرب و جوار میں بنیادی سہولیات کی دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے۔ صنعتی زونز کے حوالے سے پالیسی کی تیاری کے لیے ایک جامع کنسپٹ نوٹ تیار کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن