قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کے ارکان سٹیل ملز پہنچ گئے

Nov 21, 2024

کراچی (سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے پی ایس ایم کی بحالی اور دیگر اہم امور کا جائزہ لینے کے لیے رکن قومی اسمبلی سید حفیظ الدین کی سربراہی میں پاکستان سٹیل ملز کا دورہ کیا۔ محمد اسد اسلام، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار اور پاکستان سٹیل ملز کے نگران سی ای او نے PSM اور وزارت صنعت و پیداوار کی نمائندگی کی اور انہیں PSM کی بحالی کے عمل پر مجموعی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ کمیٹی نے ممبر قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ کے اسمبلی میں کم اجرت کے معاملے پر اٹھائے گئے سوال پر کم از کم اجرت کے معاملے پر عملدرآمد نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور اس معاملے پر جلد سے جلد عملدرآمد کرانے پے زور دیا۔ کمیٹی نے ریٹائرڈ اور برطرف ملازمین کو واجبات کی عدم ادائیگی، گیس کی سپلائی منقطع کرنے، الیکٹرک ٹیرف، واٹر سپلائی کا مسئلہ اور 100بستروں پر مشتمل پاکستان سٹیل ہسپتال کی مخدوش حالت کا سخت نوٹس لیا۔

مزیدخبریں