نیو یارک؍کراچی (این این آئی) پاکستان آرمی کی جانب سے دفاعی نمائش آئیڈیاز2024ء میں رکھا پاکستانی ساختہ ملٹی پل ویپن سیمولیٹر شرکاء کی توجہ کا مرکز بن گیا، اس سیمولیٹر کے ذریعے بیک وقت جی تھری، ایل ایم جی، ایس ایم جی اور پستول کے ذریعے نشانہ بازی کی جا سکتی ہے۔ اس ضمن میں کرنل طاہر نے بتایا کہ پاکستانی ہدف سمال آرمز سیمولیٹر کے ذریعے سولجرز کو بیک وقت کئی ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے لڑنے کی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ جبکہ جدید ترین تھری ڈی ریڈار متعارف کروایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایکسپو سینٹر میں 12ویں آئیڈیاز نمائش جاری ہے جس میں نیسٹیپ کی جانب سے جدید ترین تھری ڈی ریڈار متعارف کروایا گیا ہے۔ تھری ڈی ریڈار کی رینج60 سے80 میٹر کی ہے، کوئی بھی طیارہ ہو یا کوئی یو اے وی یہ اس کو ڈیٹیکٹ کر سکتا ہے۔
آئیڈیا 2024، پاکستانی ساختہ ملٹی پل ویپن سمولیٹر توجہ کا مرکز، تھری ڈی راڈار متعارف
Nov 21, 2024