آئی ایم ایف کو ٹارگٹڈ سبسڈی پر کوئی اعتراض نہیں: وزیر صنعت

Nov 21, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے  آئی ایم ایف کو ٹارگٹڈ سبسڈی پر کوئی اعتراض نہیں۔ آئی ایم ایف نے کسان اور بی آئی ایس پی کی سبسڈی پر اعتراض نہیں کیا۔ فصلوں کی امدادی قیمت کے تعین پر آئی ایم ایف نے اعتراض اٹھایا ہے۔ 39 روپے  یونٹ چارجنگ سٹیشنز پر چارج کیا جائے گا۔ حکومت ماحول دوست گاڑیوں کے فروغ اور درآمدی بل میں کمی لانے کے لیے سنحیدہ ہے۔ نئی پانچ سالہ  الیکٹرک وہیکلز  (ای وی) پالیسی 2025-30 کا مسودہ تمام شراکت داروں کی مشاورت سے تیار کر لیا گیا ہے۔ ای وی پالیسی کے تحت سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات دی جائیں گی۔ پاکستان میں 2030 تک 30 فیصد الیکٹرک گاڑیاں چلانے کا ہدف ہے۔ جو ادارے کام نہیں کرتے ان کی رائٹ سائزنگ کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں نے یہاں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ برقی گاڑیاں بنانے کا پلانٹ جب پاکستان میں لگے گا تو روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔  چارجنگ سٹیشنز پر رعایتی قیمت پر بجلی کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ کوشش ہے کمپنیوں کو زیادہ مراعات دیں تاکہ الیکٹرک وہیکلز کی پیداوار بڑھے، آئندہ سال سے ملک میں فور ویل الیکٹرک وہیکلز بننا شروع ہوں گی۔

مزیدخبریں