لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبے میں سموگ اور دھند چھٹ جانے کے بعد تعلیمی اداروں کو کھول دیا گیا ہے۔ وفاق میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے وفاق کے تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، مارننگ شفٹ میں تمام سکولز صبح ساڑھے 8 سے 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔ جمعہ کو سکولز ساڑھے 8 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔ مارننگ شفٹ ادارے صبح ساڑھے 8 سے ڈیڑھ بجے تک کھلیں گے۔ ایوننگ شفٹ والے دوپہر ڈیڑھ بجے سے شام 6 بجے تک کْھلے رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا۔ سکولوں میں بیرونی کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے کلاس وائز سکول کی چھٹی کا وقت متعین کرنے کی ہدایت کی گئی۔
سموگ کمی کے بعدٹائمنگ تبدیل، وفاقی سکولز .30 8 سے 2 بجے تک کھلیں گے
Nov 21, 2024