حکومت سے معاملات اٹھانے کیلئے بلاول نے 9 رکنی کمیٹی بنا دی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے معاملات اٹھانے کے لیے ایک9رکنی  کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی میں راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، شیری رحمان، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، مخدوم احمد محمود، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی اور حیدر گیلانی شامل ہیں۔ یہ کمیٹی وفاقی حکومت کے ساتھ رابطے میں رہے گی اور ان مسائل کو اجاگر کرے گی۔ کمیٹی اپنی رپورٹ اگلے ماہ ہونے والے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پیش کرے گی۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سیکرٹریٹ سے ان کے سیاسی سیکرٹری جمیل سومرو کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن