یوکرینی صدر کا بارودی سرنگیں فراہم کرنے پرامریکاکا خیر مقدم

Nov 21, 2024 | 11:30

 یوکرینی صدر نے بارودی سرنگیں فراہم کرنے کے امریکاکے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے۔ولادیمیرزیلنکسی نے فیصلہ پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا ، بارودی سرنگیں روسی حملوں کو روکنے کے لیے ضروری ہیں ،یوکرین کو 27کروڑ 50لاکھ امریکی ڈالر کا امدادی پیکیج بھی دیا جارہا ہے ،امریکی امدار میں ڈرون،گولہ بارود اور توپ خانہ شامل ہیں۔    دوسری جانب یوکرین پر بڑے حملہ کا خدشہ ہے جس کی بنا پر امریکا نے یوکرین میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا۔امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتی عملہ محفوظ جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے،امریکی وزارت خارجہ نے یوکرین میں مقیم اپنے شہریوں کو احتیاط سے رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

مزیدخبریں