حجاج کرام 2025 کے لیے خوشخبری ، حجاج کرام اب صرف 24 گھنٹے میں پاسپورٹس حاصل کر سکیں گے۔ڈی جی پاسپورٹس کی جانب سے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کر دیا گیا،ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام ریجنل دفاتر میں خصوصی ڈیسک قائم کیے جائیں گے، حجاج کرام کو یہ سہولت دنیا بھر میں قائم پاسپورٹ دفاتر میں بھی میسر آئے گی۔ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کہا ہے کہ خصوصی کاؤنٹرز پر حجاج کرام کو ترجیحی بنیادوں پر ڈیل کیا جائے گا، حجاج کرام کو پاسپورٹس کی ڈلیوی 24 گھنٹوں میں یقینی بنائی جائے گی۔