ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سےایک ارب کلائمیٹ فنانسنگ پہلے اقتصادی جائزہ کے بعد ملے گی، معاشی ٹیم کو اہداف مکمل ہونے پر مارچ میں اقتصادی جائزہ کے بعد کلائمیٹ فنانسنگ کا عندیہ ملا ہے۔کلائمیٹ فنانسنگ ملنے کی صورت میں موجودہ قرض پروگرام تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہو گا،ایک ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ ای ایف ایف قرض پروگرام کے اقتصادی جائزہ کے بعد ملے گی، معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان قرض پر پہلا اقتصادی جائزہ مارچ میں ہو گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن کیساتھ حالیہ بات چیت کے دوران کلائمیٹ فنانسنگ پر زیادہ پیشرفت نہ ہوئی ، آئی ایم ایف نے کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے اہداف پر عملدرآمد کی شرط عائد کی ہے، جی ڈی پی کاایک فیصد سالانہ کلائمیٹ چینج پر خرچ کیے جانے کی تجویز سے آئی ایم ایف متفق ہے ۔جی ڈی پی کا تقریباایک فیصد موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے خرچ کیا جائے گا، نیشنل اڈاپٹیشن پلان کے تحت قبل ازوقت وارننگ سسٹم اقدامات بھی شرائط میں شامل ہیں۔