وفاقی حکومت نےاسلام آبادمیں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے سلسلے میں 23نو مبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی طور معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انٹرنیٹ اور موبائل سروس اسلام آباد، کے پی کے اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں معطل کی جاسکتی ہے،ذرائع پی ٹی اے کی جانب سے22نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹیو کردی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر وال ایکٹیو ہونے سے انٹرنیٹ سروس سلو جبکہ سوشل میڈیا ایپز پر ویڈیوز، آڈیو ڈوان لوڈینگ نہیں ہوسکیں گی،صورتحال کو دیکھتے ہوئے کسی بھی وقت مخصوص مقامات پر انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کی جاسکتی ہے۔
پی ٹی آئی احتجاج ،انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنیکا فیصلہ
Nov 21, 2024 | 12:24