ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3700 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 78 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3172 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 38 ہزار 340 روپے ہوگئی ہے۔کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 3700 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 78 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3172 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 38 ہزار 340 روپے ہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کے اضافے سے 2668 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 200 روپے اضافے سے 3 ہزار 450 روپے ہوگئی۔