اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 97 ہزار کی تاریخی حد عبور کر گیا.اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 97 ہزار کی تاریخی حد عبور کر گیا ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1600 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا .جس کے بعد انڈیکس 97 ہزار 241 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔کاروبار کے دوران ایک وقت میں سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 97 ہزار270 پوائنٹس پر بھی گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پہلے سیشن میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ ہوا تھا. تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 4 پیسے سستا ہوا ہے .جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے ہو گئی ہے۔