تھانہ نیو ٹاؤن مقدمہ ،عمران خان کی درخواست خارج،5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

 تھانہ نیو ٹاؤن مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دوبارہ 26 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا،5روز کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کے حوالے کرنے کا کہا گیا،بانی پی ٹی آئی کو تھانہ نیو ٹاؤن مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی درخواست خارج کر دی،سپیشل پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بانی پی ٹی آئی کیلئے پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی ،پانی پی ٹی آئی کی کال پر دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود مظاہرین نے سرکاری املاک پر حملے کیے ۔پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ پانی پی ٹی آئی نے 28 ستمبر احتجاج کی منصوبہ بندی اڈیالہ جیل میں ہی کی، با نی پی ٹی آئی نے 28 ستمبر احتجاج کی کال اڈیالہ جیل سے ہی دی تھی۔وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کے خلاف مقدّمہ سیاسی انتقامی کارروائی ہے،مقدمے میں درج متن مفروضے کی بنیاد پر ہے،بانی پی ٹی آئی ڈیڑھ سال سے قید تنہائی میں ہیں وہ کیسے منصوبہ بندی کر سکتے ہیں؟،بانی پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر محمد فیصل ملک ، علی بخاری، فیصل چوہدری پہ پیش ہوئے۔    

ای پیپر دی نیشن