ٹائی ٹینک جہاز کے کپتان کی سونے کی گھڑی لاکھوں ڈالرز میں فروخت

 ٹائی ٹینک جہاز حادثے سے700افراد کو بچانے والے جہاز کے کپتان کی سونے کی گھڑی نیلامی کیلئے پیش کی گئی،گھڑی تقریباً 20 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی ۔اٹھاراںقیراط کی گھڑی زندہ بچ جانے والی تین خواتین نے کپتان آرتھر روسٹرون کو جہاز کا رخ موڑ نے میں مدد دینے کے لیے دی تھی تاکہ انہیں اور دیگر افراد کو بچایا جا سکے۔نیلام گھر ہنری ایلڈریج اینڈ سن نے امریکا میں ایک پرائیویٹ کلکیٹر کو گھڑی20ملین ڈالرز میں فروخت کی، کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ ٹائٹینک کی یادگاروں کی سب سے زیادہ معاوضے والی چیز ہے،قیمت میں خریدار کے ذریعہ ادا کردہ ٹیکس اور فیس بھی شامل ہیں۔کپتان روسٹرون کو یہ گھڑی آفت میں ہلاک ہونے والے سب سے امیر ترین شخص جان جیکب ایسٹر کی بیوہ اور دو دیگر امیر تاجروں کی بیواؤں نے دی تھی۔

ای پیپر دی نیشن