چیئرمین پی ٹی اے حفیط الرحمٰن نے کہا ہے کہ موبائل فون سروس کی بندش کے احکامات ابھی موصول نہیں ہوئے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وی پی این کی رجسٹریشن کا طریقہ کار ویب سائٹ پر ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ انفرادی طور پر وی پی این کی رجسٹریشن کا طریقہ بھی درج ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے احتجاج کے پیشِ نظر 23 نومبر سے انٹر نیٹ اور موبائل فون سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انٹر نیٹ اور موبائل فون سروس اسلام آباد، کے پی اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں معطل کی جا سکتی ہے۔