چینی کمپنی سےفراڈ کرنے والا   گرفتار

کراچی : چینی کمپنی سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والے پاکستانی کو گرفتار کرلیا گیا ، ذیشان افضل بلگرامی نے کنٹینر میں کروم کی جگہ مٹی پتھر بجری بھر کر بھیج دی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے آئی آئی چند ریگر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے چینی کمپنی سے دھوکہ دہی میں ملوث ملزم ذیشان افضل بلگرامی کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ملزم ذیشان افضل بلگرامی ڈینز و ٹریڈر کا مالک ہے، گرفتار ملزم نے چینی کمپنی سے 11 کروڑ 39 لاکھ کا فراڈ کیا تھا. بینک فراڈ کے مرتکب ملزم نے پاکستان کا نام بد نام کیا تھا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے زونل بورڈ کی منظوری کے بعد مقدمہ درج کیا گیا، چینی کمپنی کی امپورٹر مس کورائن چن کی شکایت پر مقدمہ ہوا تھا.پاکستانی ایکسپورٹر اور چینی امپورٹر نے 17 جنوری کو معاہدہ کیا تھا۔معاہدے کے تحت کمپنی نے 1500 میٹرک ٹن کروم اورے ایکسپورٹ کرنا تھا. 11 فروری کو کراچی بندرگاہ سے چائنا بندرگارہ کنٹینر بھیجا گیا، کنٹینر میں کروم کی جگہ مٹی پتھر بجری بھری ہوئی تھی۔ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم ذیشان بلگرامی نےبینک میں جعلی انسپکشن سرٹیفکیٹ جمع کروایا. چینی کمپنی کی بھیجی گئی رقم ملزم نے اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفرکرلی تھی۔

ای پیپر دی نیشن