پشاور: پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 15 افراد جاں بحق اوع متعدد زخمی ہوگئے۔خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کیا جانب سے فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے اوچت کے مقام پر مسافر گاڑیوں پر حملہ کیا جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ سکیورٹی حکام نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ڈی پی او کرم کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے باعث متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے جس سے اموات بڑھنے کا خدشہ ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو رضا کار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا، جبکہ سکیورٹی حکام نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع کرم کے علاقے اوچت میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے ۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افرادکے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ۔